Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راؤ انوار کی دوسرے کیس میں بھی ضمانت منظور

کراچی:  نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی دھماکا خیز مواد رکھنے کے کیس میں بھی ضمانت منظور ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی دھماکا خیزاد مواد رکھنے کے کیس میں بھی ضمانت منظور کرلی۔ نقیب اللہ ماورائے عدالت قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی اس سے قبل بھی عدالت نے ضمانت منظور کی تھی اور 10 لاکھ روپے زرضمانت کے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا لیکن غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں ضمانت نہ ہونے کے باعث انہیں رہائی نہیں مل سکی تھی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں راؤ انوار کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے راؤ انوار کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- -- - --پاکستان بچانے کیلئے نکلا ہوں،بلاول

شیئر: