Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول کو اعتماد ملا، مودی کو بغلگیری

نئی دہلی....پارلیمنٹ میں دھواں دھار تقریریں کرنا عام بات ہے لیکن گلے ملنا اور آنکھیں مارنا عام بات نہیں۔ جمعہ کو جب کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے اچانک مودی کو گلے لگایا اور تقریباً ایک گھنٹے طویل تقریر کی تو اس نے ماحول کو گرما دیا۔ تقریر کے آخر میں انہوں نے ببانگ دہل کہا کہ بی جے پی جب انہیںپپو کہتی ہے اور ان سے نفرت کرتی ہے تو وہ بی جے پی سے ناراض نہیں ہوتے۔انہی جملوں پر تقریر ختم کرکے وہ سرکاری بنچوں کی جانب گئے اور انہوں نے مودی کو گلے لگایا۔ مودی کو اس کی توقع بھی نہیں تھی اور انہوں نے ان سے ہاتھ ملایا۔ کمر پر تھپکی دی اور سرگوشی کی۔ راہول واپس اپنی سیٹ پر پہنچے ، خوش نظر آرہے تھے اور انہوں نے اپنے ساتھی کی جانب آنکھ ماری جس پر سوشل میڈیا میں یہ معاملہ خوب اچھلا۔لگے لگانے سے قبل وہ ایک گھنٹے تک مودی پر حملے کرتے رہے تھے۔ ان سب باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ راہول گاندھی کو اعتماد کی دولت ہاتھ آئی جبکہ مودی کے حصے میں صرف بغلگیر ہونا ہی آیا۔
 
 

شیئر: