Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان مصر پہنچ گئے

شہزادہ فیصل مصری حکام سے بات چیت میں علاقائی صورتحال اور پیش رفت بھی زیر بحث آئے گی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کی شام ایک سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج صدر عبدالفتاح السیسی اور اپنے مصری ہم منصب بدر عبد العاطي سے ملاقات کریں گے۔
شہزادہ فیصل اس دورے کے دوران مختلف شعبوں میں سعودی مصری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کریں گے، جبکہ بات چیت میں علاقائی صورتحال اور پیش رفت بھی زیر بحث آئے گی۔

شیئر: