Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحساءشاہراہ پر پیٹرول ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا

 ریاض.... شہری دفا ع کے اہلکاروں نے بقیق الاحساءشاہراہ پر پیٹرول ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق ریجنل شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ شاہراہ عام پر پیٹرول پمپ کے ساتھ ہی موجود پیٹرول ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری طور پر جلتے ہوئے ٹینکر کے اطراف میں مخصوص فوم اسپرے کر دیا تاکہ ساتھ ہی موجود پیٹرول اسٹیشن متاثر نہ ہو ۔ فائر فائٹرز کی ٹیموں نے پیٹرول اسٹیشن کی بجلی کے تمام کنکشنز کاٹ دیئے جبکہ پیٹرول پمپ کے بوسٹرز کو بھی بند کر کے وہاں موجود عملے کو بھی باہر نکال دیا۔ اس اثناءدوسری ٹیم کے اہلکار ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر تے رہے ۔ ٹینکر میں لگنے والی آگ پر جلد ہی مکمل طور پر قابو پالیا گیا ۔ شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کی سنگین نوعیت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی تھا تاکہ کیونکہ متاثرہ ٹینکر کے ساتھ ہی پیٹرول پمپ تھا جو معمولی سی بد احتیاطی کی وجہ سے آگ کی لپیٹ میں آسکتا تھا جس سے بڑا سانحہ رونما ہونے کا اندیشہ تھا ۔ آتشزدگی میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ 

شیئر: