Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی، بس میں چاقو سے حملے کرنے والا شخص گرفتار

برلن ۔۔۔ شمالی جرمن شہر لیوبک کے قریب ایک بس میں مسافروں پر چاقو کے ذریعے حملہ آور ہونے والے مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔  لیوبک کی چیف پراسیکیوٹر اْولا ہِنگسٹ نے بتایا کہ چلتی بس میں حملہ آور نے اچانک چاقو نکال کر مسافروں پر وار شروع کر دیئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزم کی عمر 34 برس اور وہ ایرانی نژاد جرمن شہری ہے۔ شمالی جرمن ریاست شلیسوِگ ہولشٹائن کے وزیرداخلہ ہانس ڑوآخم گروٹے کے مطابق اس واقعے میں6 افراد زخمی ہوئے جبکہ دیگر3 کو دیگر چوٹیں آئیں۔ حملہ آور نے بس ڈرائیور کو بھی مکے مارے تھے۔ ریاستی وزیر داخلہ کے مطابق اس واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
 

شیئر: