Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفید گھریلو ٹپس ‎

چائے کا پانی زیادہ کھولانے سے چائے بدمزہ ہوجاتی ہے ۔
کچا آلو کاٹ کر چاقو پر ملنے سے چاقو صاف ہوجاتا ہے ۔
سیاہ بوٹ پالش میں ذراسا سر کہ ملا دیا جائے تو جوتوں میں زبردست چمک آجاتی ہے ۔
سرکہ اور پانی سے شیشے کی بوتلیں اور صراحیاں اچھی طرح صاف ہو جاتی ہیں ۔
اگر دودھ میں لیموں کا عرق ملا کر صبح شام چہرے پر لگایا جائے تو جلد خوبصورت ہو جاتی ہے ۔ 
موٹاپا دور کرنے کے لئے شہد اور گرم پانی ملا کر پینے سے جسم کی بڑھی ہوی چربی دور ہوجاتی ہے اور انسان دبلا ہوجاتا ہے ۔
نمک اور شہد سے دانت صاف کریں دانت چمک اٹھیں گے ۔
پھل وغیرہ کھانا کھانے کے بعد کھایا جائے تو دانتوں پر میل نہیں جمتی ۔ 
اگر ہونٹوں پر سیاہی یا نیلاہٹ آگئی ہو تو سیاہی اور گلیسرین استعمال کریں ۔ آہستہ آہستہ ہونٹوں کی سیاہی دور ہوجائے گی ۔ 
اگر ہاتھ جل جائے تو چونے کے پانی میں شکر گھول کر جلے ہوئے مقام پر لگانے سے فوری آرام آ جائے گا ۔

شیئر: