سعودیوں کیلئے 3لاکھ ریال کا فنڈ
اتوار 22 جولائی 2018 3:00
طائف .... سماجی فروغ بینک نے طے کیا ہے کہ سعودائزیشن کے لئے مختص 14پروگراموں میں سے کوئی ایک شروع کرنے والے سعودی مرد اور خاتون کو زیادہ سے زیادہ 3لاکھ ریال کا فنڈ دیا جائیگا۔ یہ پروگرام سعودی معاشرے کی صلاح و فلاح کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ اسکا مقصد یہ بھی ہے کہ سعودی خواتین و حضرات ایسے تمام تجارتی کام اپنے ہاتھ میں لیں جن پر غیر ملکی قبضہ جمائے ہوئے تھے اور جو اب سو فیصد سعودیوں کیلئے مختص کردیئے گئے ہیں۔