Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیون اسٹار اے سی کی طلب میں اضافہ

جدہ .... موسم گرما کے بجلی بل کے باعث 7اسٹار اے سی کی طلب میں اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ برس جولائی میں جتنے ایئرکنڈیشن خریدے گئے تھے اس سے کہیں زیادہ اے سی جولائی میں خریدے گئے۔ صارفین کے ذہنو ںمیں یہ بات گھر کر گئی کہ بجلی کے بل میں اضافے کا ایک اہم سبب پرانے طرز کے ایئرکنڈیشن ہیں جبکہ سیون اسٹار اے سی کا بل کافی کم آئیگا۔ یکم جنوری 2018ءسے ایک کلو واٹ بجلی پر 18ہللہ وصول کئے جانے لگے۔6ہزار کلو واٹ تک اسی نرخنامے کے مطابق بل بن رہا ہے۔6ہزار کلو واٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے پر فی کلو واٹ 30ہللہ کا نرخنامہ متعین کیا گیا ہے۔
 

شیئر: