Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چنڈی گڑھ: شادی سے قبل ڈوپ ٹیسٹ کی تیاری

چنڈی گڑھ۔۔۔۔ایک طرف جہاں پنجاب نشے کی مار جھیل رہا ہے وہیں ریاست میں شادی سے قبل دولہے کا ڈوپ ٹیسٹ کرایا جائیگا اور دولہا کو میڈیکل کٹس بھی فراہم کی جائیںگی۔ریاستی افسران نے پنجاب و ہریانہ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ اس طرح کے ٹیسٹ کرانا ممکن ہے۔ گزشتہ سال عام طور پرگھریلو جھگڑوں کے مقدمات شوہروں کے نشہ میں مبتلا ہونے کے دائر کرائے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق اگر ڈوپ ٹیسٹ کا بندوبست ہوجاتا ہے تو چنڈی گڑھ ملک کی پہلی ڈوپ ٹیسٹ والی ریاست بن جائیگی۔گزشتہ سال اپریل میں جسٹس ریتو بہاری نے کہا تھا کہ ہریانہ ، پنجاب اور مرکز کی حکومتی ریاست چنڈی گڑھ کو نوٹس جاری کئے گئے کہ ہر سول اسپتال میں دولہوں کا ڈوپ ٹیسٹ ہو اور اس کیلئے تمام سہولتیں مہیا کی جائیں ۔ عدالت نے اس بات کو محسوس کیا کہ ریاست میں عائلی معاملات کے زیادہ تر مقدمات گھریلو جھگڑے کے درج کرائے گئے اور ان کے محرکات نشہ کا عادہ ہونا پایا گیا۔لہذا شادی سے قبل اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ دولہانشہ کا عادی تو نہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -50سال قبل گرنےوالے طیارے کا ملبہ برآمد

شیئر: