Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنیف عباسی کے حلقے میں الیکشن ملتوی

راولپنڈی ...الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کی نا اہلی کے بعد راولپنڈی کے حلقے این اے 60 میں انتخابات موخرکرد ئیے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد میں محض 2 دن باقی رہ گئے۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی نااہل ہونے سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے جس سے میڈیا اور سیاسی حلقوں میں توہین آمیز بحث شروع ہو گئی جو امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے اصول کے خلاف ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام تر حالات کا جائزہ لینے کے بعدیہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس ماحول میں امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ممکن نہیں۔ عام انتخابات کے بعد اس حلقے میں ا لیکشن کرائے جائیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ حنیف عباسی این اے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے۔
مزید پڑھیں:حنیف عباسی فیصلے کے خلاف کل اپیل کرینگے
 

شیئر: