Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فخر زمان کے تیز ترین 1000رنز

بولاوائیو:پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں برق رفتاری سے 1000رنز مکمل کرلئے۔ انہوں نے یہ معرکہ صرف 18اننگز میں سر کر لیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ دنیا ئے کرکٹ کے مشہور بیٹسمین ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز کے نام تھا جو انہوں نے ون ڈے کی 21اننگز کھیلنے کے بعد مکمل کر کے اپنے نام کیا تھا۔ ان کے علاوہ جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے کیون پیٹرسن، جانتھن ٹروٹ، کوئنٹن ڈی کوک اور پاکستان کے بابر اعظم نے بھی 21 اننگز میں ہی 1000رنز مکمل کر کے اس ریکارڈ میں ویوین رچرڈز کے شریک کار تھے ۔ مردان سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ فخر زمان نے زمبابوے کے خلا 5ون ڈے کی سیریز میں 515رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا اور مین آف دی سیریز کے حقدار قرار پائے۔فخر زمان کو گزشتہ سال آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف سنچری اسکور کرنے پر بہترین بلے باز قرار دیا گیا اور اس وقت سے انھیں بڑے میچ کا کھلاڑی کہا جانے لگا۔ اس کے بعد فخر زمان نے ہونے والی ہر قسم کی تنقید کا جواب اپنے بلے سے دیا۔اس سیریز میں فخر نے پاکستان کیلئے ون ڈے میں ڈبل سنچری کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فخر زمان اس مختصر ون ڈے کیریئر کے کسی میچ میں صفر پر آوٹ نہیں ہوئے۔ اس ڈبل سنچری سے قبل وہ اب تک 5نصف سنچریاں اور2 سنچریاں ا سکور کر چکے ہیں۔

شیئر: