Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پورٹ پر کوئلے کی شپمنٹ سے لاکھوں نشہ آورگولیاں برآمد

شپمنٹ وصولی کے لیے آنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا(فوٹو، ایکس )
کسٹم اورزکوۃ اتھارٹی کے ترجمان حمود الحربی نے کہا ہے کہ جدہ اسلامک پورٹ پر کسٹم ٹیم نے بیرون ملک سے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ترجمان کسٹم کا مزید کہنا تھا کہ جدہ کی بندرگاہ پر بیرون ملک سے آنے والے ایک کنٹینر کا معائنہ کرنے پر منشیات کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر کوئلے کی بوریاں اتارنے کے بعد انکا تفصیلی معائنہ کرنے پر بوریوں میں کوئلے کے ساتھ چھپائی گئی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
الحربی کا مزید کہنا تھا کہ منشیات برآمد ہونے پر محکمہ کسٹم  نے کیس انسداد منشیات کے حوالے کردیا جنہوں نے شپمنٹ درآمد کرنے والوں کو گرفتار کرکے کیس درج کردیا۔

تربیت یافتہ کتوں سے منشیات کا سراغ لگایا گیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)

بوریوں میں کوئلے کے ساتھ نشہ آورگولیوں کو اس طرح چھپایا گیا تھا کہ منشیات کے پیکٹس بھی کوئلہ ہی دکھائی دیتے تھے تاہم کسٹم کے تربیت یافتہ کتوں نے منشیات کی موجودگی کا سراغ لگانے میں مدد کی۔
شمپنٹ سے برآمد ہونے والی گولیوں کی تعداد 47 لاکھ 93 ہزار بتائی جاتی ہیں۔ منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والوں کا کیس عدالت کو ارسال کردیا گیا ہے جہاں انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

شیئر: