Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی لازمی انشورنس کا نیا نظام جاری، زرتلافی بینک میں جمع کرانے کا حکم

ریاض.... سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے گاڑیوں کی لازمی انشورنس کا نیا نظام جاری کردیا۔ عملدرآمد 15 ذوالحجہ 1439 ھ مطابق 26 اگست 2018ءسے ہوگا۔ گاڑیوں کی انشورنس 18 برس سے زیادہ عمر کے گاڑی ڈرائیور بھی کراسکیں گے۔ اس سے قبل 21 برس سے کم عمر کے ڈرائیور گاڑی انشورنس اسکیم حاصل کرنے کے مجاز نہیں تھے۔ نئے نظام میں انشورنس کمپنی پر یہ پابندی بھی عائد کی گئی ہے کہ وہ حادثہ کی صورت میں معاملات طے پاجانے پر زر تلافی صارف سے اکاﺅنٹ ایبان میں براہ راست جمع کرائے ۔ پرانی انشورنس اسکیم میں متعدد ترامیم کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انشورنس کمپنی قابل تعمیل عدالتی فیصلے کی بنیاد پر پیش کئے جانے والے مطالبات کو بھی مقررہ طریقے کے مطابق نمٹائے گی۔ نئے نظام میں متاثرہ گاڑی کی ا صلاح و مرمت پر آنے والے خرچ کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا۔ اس سلسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ گاڑی کی مرمت کرانے والا اپنے مطالبے کے ساتھ اصلاح ومرمت کے بل کمپنی کو پیش کرے۔ یہ بات لازمی کردی گئی کہ حادثہ کی رپورٹ متعلقہ سرکاری ادارے نے تیار کی ہو۔ حادثہ کے باعث گاڑی کو ہونےو الے نقصانات کا تخمینہ بھی دے دیا۔ انشورنس کرانے والے پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ اگر اس نے گاڑی میں کوئی بڑی تبدیلی کرائی ہو تو 20 دن کے اندر اندر اسے اس کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ پہلے صرف 10 دن کی مہلت ہوا کرتی تھی۔ انشورنس کمپنی پر اس حوالے سے یہ پابندی بھی لگائی گئی ہے کہ وہ انشورنس کرانے والے سے اس میں اضافی رقم طلب کرے یا زر اشتراک کم کرکے فرق ادا کرے۔ نئی اسکیم کی ایک خوبی یہ بتائی گئی ہے کہ اگر حادثہ کے وقت ڈرائیور کے لائسنس کی مدت ختم ہوگئی ہو اور حادثہ کا ذمہ دار وہ خود ہو تو ایسی حالت میں اسے 50 دن کے اندر لائسنس میں توسیع کی مہلت ہوگی ۔ نئی اسکیم میں فریقین کو انشورنس اسکیم منسوخ کرنے کے مواقع زیادہ دیئے گئے ہیں۔ نئی اسکیم میں صارف کو ساما کی ویب سائٹ پر جاکر شکایت درج کرانے کا بھی حق دیا گیا ہے۔ 
 
 

شیئر: