Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی بنارس سیٹ بھی نہیں بچا سکیں گے، رام گوپال

    لکھنؤ- - - - - سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری پر وفیسر رام گوپال یادو نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی ہوا چلنے لگی ہے ۔آنے والے لو ک سبھا انتخاب میں بی جے پی  اتر پردیش میں  تو ہارے گی ہی ،  مو دی اپنی  بنارس سیٹ تک نہیں بچاپائیں گے ۔  اترپردیش میں اتحاد کا فیصلہ  قومی صدر کر چکے ہیں ۔   پارٹی  اتر پردیش کے باہر بھی  اتحاد کی بنیاد پر  انتخابات لڑے گی ۔  وہم مقامی ہوٹل کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک پر کہا کہ  اپو زیشن  کو معلوم تھا کہ بر سر اقتدار پارٹی کے خلاف عدم اعتماد  کی تجویز پاس ہونا مشکل ہے  ۔تاہم ملک کی  عوام کے  سامنے حکومت کی سچائی لانے کی کوشش کی گئی    لیکن لوک سبھا کے   مائک و کیمرے  اقتدار فریق کےرہنماؤں پر ہی مرکوز رہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ  جان بو جھ کر  اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے مائک کی آواربند کردی گئی۔  اجلاس میں بغلگیر  اور آنکھوں کے  اشارے کو لے کر کہا کہ اس سے لو ک سبھا کے  وقار کو ٹھیس  پہنچی  ۔  انہوں نے  بی جے   پی حکو مت کے  ذریعہ کسانوں کے لئے فصل کی  قیمت ڈیڑھ گنا کرنے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ  بی جے پی نے سوامی  ناتھن  رپورٹ پر100فیصد عملدرآمد نہیں کیا۔ خود  مہاراشٹر کے  وزیر اعلی نے دھان کی  سہارا قیمت  3200 روپے کرنے کی مانگ کی تھی   لیکن حکومت نے کسانوں کے ساتھ دھو کہ کیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -مودی کا ہندوتوا ہمیں قبول نہیں،شیو سینا

شیئر: