پاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس
اسلام آباد...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نامزد کردیا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی نئی چیف جسٹس خاتون ہوں گی۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے ۔بلوچستان ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی 31 اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر عہدہ سنبھا لیں گی۔جسٹس طاہرہ صفدرنے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے کے بعد اپنا کیرئر بطور سول جج شروع کیا۔ 2009 میں جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر ہوئیں اور 11 مئی 2011 کو مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔جسٹس طاہرہ صفدر اس 3 رکنی بنچ کا حصہ ہیں جو سابق صدر پرویز مشروف کے خلاف سنگین بغاوت کے کیس کی سماعت کر رہا ہے۔