Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی سرحد پر جدید ترین اسرائیلی میزائل شیلڈ کا استعمال

مقبوضہ بیت المقدس .....اسرائیل کی جانب سے شامی سرحد کے قریب دفاعی نظام سے 2 میزائل فائر کئے گئے۔شامی علاقوں میں فورسز روسی عسکری معاونت کے ذریعے باغیوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن میں مصروف ہیں۔ اسرائیل کے مطابق فضائی دفاعی قوت کا استعمال اس وقت کیا گیا، جب شامی علاقوں سے راکٹ فضا میں بلند ہوئے۔ تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ شام کے اندر جاری لڑائی کا حصہ تھے اور اسرائیلی علاقوں میں نہیں پہنچے۔ واضح رہے کہ گولان کی پہاڑیوں میں باغیوں کے خلاف شامی فورسز کی پیش قدمی کے بعد اسرائیل نے سرحد پر اپنی افواج کو ہائی الرٹ کر رکھا ہے۔

شیئر: