Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو رک سکتی ہے موب لنچنگ ،آر ایس ایس رہنما

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔آر ایس ایس رہنما اندریش کمار اپنے عجیب و غریب بیان کی وجہ سے اکثر تنازعات میں گھرے نظر آتے ہیں۔رانچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر لوگ بیف کھانا چھوڑ دیں تو موب لنچنگ (ہجومی قتل) جیسی واردات تھم سکتی ہے۔ اندریش نے کہا کہ بھیڑکو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔واضح ہو کہ راجستھان کے ضلع الور میں 21جولائی کو گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں اکبر نامی شخص کو ہجوم کے ہاتھوں مار مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ 2012ء سے 2018ء تک ملک میں گائے کے نام پر بھیڑنے87واردات انجام دی جس میں 289افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 34افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
مزید پڑھیں:- - -  -مودی بنارس سیٹ بھی نہیں بچا سکیں گے، رام گوپال

شیئر: