Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزاد امیدوار کی گاڑی کو حادثہ‘ 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 34 سے آزاد امیدوار وقار املک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مانسہرہ کے حلقہ پی کے 34 سے آزاد امیدوار سردار وقار الملک کی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ سردار وقار الملک شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ وقار الملک اپنے انتخابی نشان کی مناسبت سے جیپ پر سوار ہوکر اپنے حلقے کے عوام سے ملنے جارہے تھے کہ سیرن ویلی کے مضافاتی علاقے سم الٰہی منگ کے پہاڑی علاقے میں ان کی جیپ گہری کھائی میں جاگری۔ دوردراز علاقہ ہونے کی وجہ سے امدای ٹیمیں جائے حادثہ تک نہیں پہنچ سکیں تاہم سردار وقار الملک کو شدید زخمی حالت میں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ڈسپنسری پہنچا دیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔
 
 

شیئر: