Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کلچرل کیفے میں ادب اور ویڈیو گیمز کے ماہرین کی قصہ گوئی کے موضوع پر نشست

تبوک کے ’گروتھ کلچرل کیفے‘ نے ویڈیو گیم میں قصہ گوئی کے فن کی ترویج کے لیے ایک پروگرام کی میزبانی کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ’لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن‘ کی شراکت میں ہونے والے اِس ایونٹ کا مقصد کہانی بیان کرنے کے انٹرایکٹیو طریقوں اور ڈیجیٹل مواد کی تخلیق میں دلچپسی لینے والوں کی استعداد کو بڑھانا ہے۔
الیکٹرونک ویڈیو گیم، جدید زندگی میں بہت تیزی کے ساتھ میڈیا کی ایک انتہائی بااثر صورت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
تبوک کیفے کے ایونٹ میں، ادب میں دلچپسی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اُن کے علاوہ ڈیجیٹل مواد بنانے والوں اور ویڈیو گیم کی انڈسٹری سے وابستہ بہت سے افراد بھی تقریب کا حصہ تھے۔
اِس پروگرام کے مختلف سیشن ہوئے جن میں ویڈیو گیمز میں کہانی سُنانے کی مبادیات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ویڈیو گیم میں کردار سازی کے طریقے اور کہانی کے بیانیے کی مختلف صورتیں بھی زیرِ بحث رہیں۔
کیفے میں ہونے والے گفتگو میں انٹرایکٹیو کہانیاں کو لکھنا جن میں کھلاڑی واقعات پر اثر انداز ہو کر اُن کا رُخ موڑ سکتے ہیں اور دیگر موضوعات بھی شامل تھے۔
شرکا کو مختلف مراخل میں یہ دکھایا گیا کہ کس طرح ایک ادبی خیال، ڈیجیٹل تجربے والے کھیل کی صورت میں ڈھل سکتا ہے۔

تبوک کیفے کے ایونٹ میں، ادب میں دلچپسی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی (فوٹو: ایکس)

 اِس میں راویتی بیان کے عناصر کو بصری، صوتی اور انٹرایکٹیو ذرائع کے استعمال سے یکجان کیا گیا تاکہ صارفین کے لیے تجربہ گہرے اثر پر مبنی ہو اور اُن کی دلچسپی برقرار رکھے۔
پروگرام میں کئی ورکشاپس بھی شامل تھیں جن میں لوگوں کو اپنے آئیڈیاز کو آگے بڑھانے کے لیے دعوت دی گئی اور انٹرایکٹیو کہانیوں اور گیمز میں اصل کو نقل میں بدلنے کی طریقے سکھائے گئے۔

کیفے میں شرکا اپنے خیالات شیئر کرتے ہیں (فوٹو: ایکس)

شرکا کو کہانی کے ڈیجیٹل بیان اور انٹرایکٹیو تجربات کے ڈیزائن کے جدید طریقوں اور رُجحانات سے بھی رُوشناس کرایا گیا۔
مملکت کے شمالی شہر تبوک میں ’گروتھ کلچرل کیفے‘ جسے سعودی عرب کے ’لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن‘ کی شراکت حاصل ہے، باقاعدگی کے ساتھ مقامی ادبی منظر کو پروان چڑھانے کے لیے اس نوعیت کی تقاریب کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔

شیئر: