Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد:ٹرک مالکان کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری

    حیدرآباد- - - -  مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے خلاف ریاست تلنگانہ اورآندھراپردیش میں ٹرک مالکان کی ہڑتال  پانچویں روز بھی جاری رہی ۔ ہڑتال کےتلنگانہ اور اے پی میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سبزیوں کی سپلائی ہڑتال کے سبب متاثر ہوئی۔اب تک ٹماٹر 20روپے فی کلو  تھا جس کی قیمت عام بازار میں 40روپے فی کلو ہوگئی ہے۔اس ہڑتال کا اثر ٹماٹر کے ساتھ ساتھ دیگر سبزیوں پر بھی پڑا ہے۔صارفین کا کہناہےکہ تمام سبزیوں کی قیمت 20روپے ہوتی تو بہترتھا لیکن اچانک قیمتوں میں اضافہ نے مزید مشکلات پیداکردی ہیں۔دوسری جانب ٹرک مالکا نے کہاکہ احتجاج اس وقت جاری رہے گا جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے۔ان کا مطالبہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر عائد جی ایس ٹی میں کمی لائی جائے۔اورمن مانی ختم کی جائے، تھرڈ پارٹی انشورنس کم کئے جائیں،دونوں تلگو ریاستوں آندھرا وتلنگانہ کے لئے سنگل پرمٹ کی اجازت دی جائےاور ٹول ٹیکس ختم کیا جائے۔ ہر ضلع میں ٹرک اور بڑی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کی جگہ مختص کی جائے ۔  ہڑتال کے باعث تلنگانہ اور اے پی میں تقریبا ً 2 لاکھ ٹرک اور بڑی گاڑیاں سڑکوں پر نہیں آئیں جس کا اثر اہم اشیا کی سپلائی پرپڑا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت میں ٹرانسپورٹ نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے تاہم مرکزی اور ریاستی حکومت اس نظام کو مکمل طورپر نظر انداز کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سرائے میر کی نگرانی خفیہ کیمروں سے کرنے کافیصلہ

شیئر: