Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ زمبابوے کے بعد پاکستانی کھلاڑی اور ہیڈ کوچ واپس

 
 
لاہور: زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑی، ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ سمیت دیگر اسٹاف لاہور پہنچ گیا۔زمبابوے میں کامیاب کرکٹ سیریز کے بعد لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، حسن علی، محمد عامر، آصف علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بولنگ کوچ اظہر محمود سمیت دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ وطن واپس پہنچا ہے کپتان سرفراز احمد گزشتہ روز کراچی پہنچ گئے تھے۔ زمبابوے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ٹرائی سیریز میں کامیابی حاصل کی اور زمبابوے کے خلاف5ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا ۔
 

شیئر: