Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکطرفہ چاہت نے لڑکی کی جان لے لی

بارہ بنکی۔۔۔۔ضلع کے صفدر گنج علاقے میں یکطرفہ چاہنے کے معاملے میں نوجوان نے لڑکی کو زندہ جلا دیا۔پولیس کےمطابق لڑکی کے والد نے الزام لگایا کہ جب بیٹی پڑوسی کے گھر سے واپس آرہی تھی توملزم امیت اور اس کی ماں نے اسے راستے میں پکڑلیا اور زدوکوب کرنے کے بعد اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔لڑکی نے بتایا کہ امیت اسے دوسرے لڑکوں سے بات چیت کرنے سے منع کرتا تھاجس سے ناراض ہوکر اسے جلا دیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ لڑکی کو جلتے ہوئے دیکھا تو فوراً آگ بجھائی گئی اور اس کے والد کو مطلع کیا گیا۔لڑکی کو انتہائی نازک حالت میں ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔پولیس نے کیشورام کی جانب سے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ صدر علاقے کے افسرراجیش یادو نے بتایا کہ ملزم امیت اور لڑکی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا جس سے طیش میں آکر اسے زندہ جلا دیا۔پولیس  واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -پولیس حراست میں ہوئی اکبر خان کی موت، حکومت

شیئر: