Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے فلسطین کو 6ارب ڈالر دیئے

نیویارک ... اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 2عشروں کے دوران فلسطینیوں کو انسانی ترقیاتی اور امدادی شعبوں میں 6ارب ڈالر دیئے۔ المعلمی اقوام متحدہ میں متعین امریکی سفیر کے اس دعوے پر تبصرہ کررہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عرب ممالک نے فلسطینیوں کی کوئی مدد نہیں کی۔ المعلمی نے مزید کہا کہ مذکورہ 2عشروں کے دوران سعودی عرب نے مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے روزگار اور قیام کی مدد پر مامور عالمی تنظیم اونروا کو بھی ایک ارب ڈالر کی امداد پیش کی۔
 

شیئر: