Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3 رنز سے ہرا دیا

 
کنگسٹن: شمرون ویٹمیئر کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 3 رنز سے شکست دیکر 3میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ شمرون نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 125 رنز بنائے۔ انہیں شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 272 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بناسکی۔ تمیم اقبال، شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم کی نصف سنچریاں بھی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے۔ مشفیق الرحیم 68، شکیب الحسن 56 اور تمیم اقبال نے 54 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے روبل الحسین نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 جبکہ مستفیض الرحمن اور شکیب الحسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں 271 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 272 رنز کا ہدف دیا شمرون ویٹمیئر نے شاندار بلے باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 125 رنز بنائے۔پاﺅل نے 44 اور کرس گیل نے 29 رنز بنائے ۔بنگلہ دیش کے روبل الحسین نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 جبکہ مستفیض الرحمن اور شکیب الحسن نے دو، دو جبکہ مشرفی مرتضی اور مہدی حسن مرزا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بناسکی۔ مشفیق الرحیم 68، شکیب الحسن 56 اور تمیم اقبال نے 54 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جوزف، ہولڈر، نرسی،پال اور بیشو نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کو 3 رنز سے ہرا کر 3میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ شمرون ویٹمیئر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 125 رنز بنائے۔

شیئر: