Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی بنگال کا نام’’بنگلا‘‘کرنے کی تجویزمنظور

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال اسمبلی نے ریاست کا نام ’’بنگلا‘‘ میں تبدیل کرنے کی تجویز کی منظوری دیدی۔ اب اسے مرکزی وزارت داخلہ کے پاس بھیج دیا گیا۔ اگر وزارت داخلہ نے منظوری دیدی تو مغربی بنگال کا نام ’’بنگلا‘‘ہوجائے گا۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ریاستی اسمبلی میں تجویز پیش کی تھی کہ ریاست کا نام ہر ’’بنگلا‘‘کردیا جائے تاہم مرکزی حکومت نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی 2011ء سے ہی ریاست کا نام تبدیل کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ ممتانے کہا کہ مرکزی حکومت کی میٹنگوں میں ریاستی حکومت کو ہمیشہ اپنی بات کہنے کا موقع آخر میں ملتا ہے جبکہ ملک کی کئی ریاستوں کے نام تبدیل کئے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -تاج محل کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیدو، کیجریوال

شیئر: