Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمیں نیک نامی کا محافظ بننا چاہئے، مودی

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی صبح 11بجے سے من کی بات کررہے ہیں ۔ یہ من کی بات کا 46واں سلسلہ ہے۔ انہوں نے من کی بات کے آغاز میں کہا کہ ہمیں نیک نامی کا محافظ بننا چاہئے۔ اس پروگرا م میں انہوں نے ہندی کے مشہور شاعر گوپال داس نیرج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیرج جی اب ہمارے درمیا ن نہیں رہے۔ ان کی شاعری میں ہمیں امید کی کرن جھلکتی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہاکہ جو نوجوان تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے بیرون ملک گئے ہوئے ہیں انہیں وہاں کے بارے میں حالات اور تاریخی مقامات کے بارے میں معلومات رکھنی چاہئے۔جو نوجوان کالج میں پہنچ گئے انہیں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔’’من کی بات ‘‘پروگرام میں دہلی کے پرنس کمار، ناگپور کی خوشی ، گڑگاؤں کی بیٹی انوشکاجیسے دیگر طالب علموں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے عز م و ارادے سے امتیازی کامیابی حاصل کی۔مودی نے کہا کہ رائے بریلی کے 2آئی ٹی ماہرین نے ’’اسمارٹ گاؤں ‘‘ایپ تیار کیا ہے اس سے کسی بھی خبر کو اپنے موبائل کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے گاؤں کے کسانوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔وزیر اعظم مودی کی بات آل انڈیا ریڈیو سے نشر کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں دوردرشن اور دیگر چینلز پر بھی دیکھی اور سنی جاسکتی ہے۔ موبائل کیلئے 1922پر مس کال دیکر سنی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بی جے پی کے ساتھ اتحاد زہر کا گھونٹ پینے کے مترادف تھا، محبوبہ مفتی

شیئر: