Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کے ساتھ اتحاد زہر کا گھونٹ پینے کے مترادف تھا، محبوبہ مفتی

سری نگر۔۔۔۔سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ پی ڈی پی کا گٹھ بندھن زہر کا گھونٹ پینے کے برابر تھا۔ محبوبہ نے کہا کہ جموں کو کشمیر میں اتحاد کے فیصلے کے بعد انہوں نے انتہائی دباؤمیں کام کیا۔ محبوبہ مفتی نے مرکز سے حریت کے تئیں مثبت رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کیلئے حریت کو بھی ٹیبل پر لانا ہوگا ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے پاکستان کے متوقع وزیراعظم اور تحریک انصاف کے صدر عمران خان سے دوستی کی تجویز کو قبول کرنے کی درخواست کی۔ محبوبہ نے کہا کہ رمضان کے دوران جموں و کشمیر میں سیز فائر کا فیصلہ کرکے ساز گار ماحول بنانے کی کوشش کی گئی تھی اور مرکز کو بھی اس سمت کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 3سال تک ریاست میں اتحادی حکومت چلائی اس کے بعد بھاجپانے جون میں تعاون واپس لیکر حکومت برخاست کردی ۔حکومت ختم ہونے کے بعد محبوبہ مفتی نے بی جے پی پرمختلف الزامات عائد کئے۔
مزید پڑھیں:- - - -محسن رضا پر جان ومال کی دھمکی کا الزام طے

شیئر: