Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

نئی دہلی۔۔۔۔قومی دارالحکومت دہلی میں سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔جمنا ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ ہریانہ ہتھنی کنڈ بیراج سے 5لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا جس سے جمنا ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔انتظامیہ نے جمنا سے متصل نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا ۔جگہ جگہ حفاظتی بندوست کیا جارہا ہے۔ کشتیاں اور غوطہ خور ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی میٹنگ طلب کی ۔گزشتہ روز ایک لاکھ 80ہزارکیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد جمنا ندی دہانے سے اوپر بہنے لگی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔وزیر اعلیٰ نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ہریانہ نے 5لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی چھوڑا جو کل شام تک دہلی پہنچے گا ۔دہلی کے تمام اہم ادارے الرٹ کردیئے گئے ۔ سیلاب کی حالت میں انتظامیہ سے رابطہ کیلئے 1077نمبر جاری کیا گیا ہے۔ملک میں ہونیوالی بارش سے مختلف ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔آسام میں بار ش سے ہونیوالے حادثات میں مرنیوالوں کی تعداد34، گجرات میں 52، کیرالا میں 125،بنگال میں 116اور مہاراشٹر میں 138ہوگئی ۔ ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 60افراد بارش کا شکار ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ایس ٹی ایف نے امتحان سے قبل 46افراد کو گرفتار کرلیا

شیئر: