Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالا داروغہ؟

ہردوئی۔۔۔۔اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک پولیس اہلکار  شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے 3سال زیادتی کرتا رہا ۔متاثرہ لڑکی کے یہاں بچی کی ولادت ہوئی توداروغہ نے شادی سے انکار کردیا۔لڑکی نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران سے انصاف کی فریاد کی۔شکایت کنندہ والدین کے انتقال کے بعد مین پوری سے ہردوئی آگئی تھی۔ کچھ دنوں قبل اسکا تعلق یہاں کے مجھیلا تھانے میں تعینات داروغہ راجیش یادو سے ہوگیا تھا۔ راجیش نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اعتماد حاصل کیا پھر شادی کا وعدہ کرنے کے بعد اس سے قریبی تعلقات استوار کرلئے ۔ لڑکی نے داروغہ کی جانب سے ہونیوالی زیادتی کی مخالفت کی تو اس نے وردی کا خوف دلاکر آواز بند کردی۔خاتون کے یہاں داروغہ سے ایک بیٹی کی ولادت ہوئی جس کے بعد پولیس اہلکار نے شادی سے انکار کردیا بعد ازاں لڑکی نے اپنی نومولود کو لیکر ایس پی وپن مشرا کے پاس پہنچ کر انصاف کی اپیل کی۔ایس پی مشرا نے داروغہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا اور متاثرہ لڑکی کو فوراً علاج کیلئے لکھنؤ روانہ کردیا ۔ رپورٹ درج ہونے کے بعد سے ملزم داروغہ فرار ہے ۔ جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی متعدد ٹیمیں تعینات کردی گئیں۔ مشرا نے بتایا کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -ایس ٹی ایف نے امتحان سے قبل 46افراد کو گرفتار کرلیا

شیئر: