Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریال تالپور نے ایف آئی اے کا عبوری چالان چیلنج کردیا

کراچی:  سابق صدر آصف زرداری کی بہن اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے ایف آئی اے کے عبوری چالان کو چیلنج کردیا۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور نے ایف آئی اے کا عبوری چالان سندھ ہائی کورت میں چیلنج کردیا۔
فریال تالپور نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ایف آئی آر میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے اور نہ ہی چالان میں فریال تالپور کا کردار واضح ہے۔ لہٰذا الزامات سے ان کا وئی تعلق نہیں ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی آر سے کہیں ظاہر نہیں کہ انہوں نے کسی سے کمیشن لیا ہو یا کوئی بدعنوانی کی ہو۔ ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرکے کارروائی جاری کی جائے ۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 35 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکو مفرور ملزم قرار دیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -پی ٹی آئی حکومت سے کیا توقعات ہیں؟رائے دیں

شیئر: