Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس ناصر ہ اقبال کو صدر بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد.... مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کی بہو جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کو ستمبر 2018 میں صدر پاکستان منتخب کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی خاتون صدر ہو سکتی ہیں۔سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومروکا نام بھی صدر کے لئے سامنے آیا تاہم ناصرہ اقبال کو صدر بنانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ نئی حکمران جماعت میں اس تجویز کو پذیرائی مل رہی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان نے جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال کو موجودہ صدر ممنون حسین کی مدت جو 8 ستمبر 2018 کو پوری ہو رہی ہے، کے بعد صدر منتخب کرنے کی تجویز پر مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔عمران خان کی جانب سے مثبت رائے کے اظہار کے بعد جسٹس (ر) ناصرہ کو بطور صدر منتخب کرنے کے حوالے سے تیاریوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ بعض حلقے یہ بھی امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ ناصرہ جاوید اقبال کی بطور صدر مملکت نامزدگی کی مصور پاکستان کی بہو ہونے کے پیش نظر اپوزیشن جماعتیں بھی حمایت کرسکتی ہیں۔
 مزید پڑھیں:شیخ رشید نے وزارت داخلہ مانگ لی

شیئر: