Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں کچرے کی ری سائیکلنگ کو نئی شکل دینے کا فیصلہ

لندن .... برطانیہ میں کچرا اٹھانے کا کام کافی دنوں سے اس وجہ سے بھی خبروں میں ہے کیونکہ متعلقہ عملہ وقت پر اپنے فرائض انجام نہیں دیتا۔ جسکی وجہ سے کچرے کی ری سائیکلنگ خاطر خواہ پیمانے پر نہیں ہوپارہی ہے۔ اب حکام نے جو فیصلہ کیا ہے اس کے تحت کچرا اکٹھا کرنے والے کارکن 3ہفتے میں ایک بار کچرا گھروں سے اکٹھا کریں گے۔ یہ نیا طریقہ پورے جنوبی اور مغربی انگلینڈ کے علاوہ شمالی انگلینڈ میں بھی اختیار کیا جائیگا۔ گھروں سے کچرا اکٹھا کرنے کیلئے 3ہفتے کا وقت گلڈ فورڈ کونسل کی طرف سے آیا تھا۔ جسے تسلیم کرلیا گیا۔ سب سے پہلے اسے ایسٹ ڈیون ، اولڈ ہیم اور روشڈیل میں متعارف کرایا جائیگا۔ اگر ایسا ہوگیا تو لوگوں کو کچرے والے کا 21دن تک انتظار کرنا ہوگا۔ اس اسکیم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ لوگ خود بھی گھرو ںکا کچرا سمیٹیں اور روزانہ یا ہر دوسرے دن کچرے کے ڈھیر یا ڈبے میں جاکر پھینکیں۔ لوگ کچرا اکٹھا کرنے والوں کے انتظار میں اپنے گھر کو بھی گندا کرتے ہیں۔ نئے نظام سے لوگوں میں شعور بھی بیدار ہوگا اور صفائی عملے پر دباﺅ بھی کم ہوگا۔

شیئر: