Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14سالہ فلپائنی طالبہ کے اضافی بازوﺅں اور انگلیوں کا آپریشن ہوگا

منیلا.... مقامی اسکول میں پڑھنے والی 14سالہ طالبہ ایک طویل عرصے تک صبر آزما تکلیف اور بدہئیتی برداشت کرنے کے بعد اب آپریشن کرانے جارہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ویرونیکا پیدائشی طورپر 2اضافی بازو کے پیدا ہوئی تھی جو اسکے پیٹ سے نکلتے نظر آتے ہیں۔ ڈاکٹروںاور ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل میں یہ اضافی بازو اس کے ساتھ رحم مادر میں وجود حاصل کرنے والے اس جڑواں بچے کے ہیں جو پوری طرح نشوونما حاصل نہیں کرپائے۔ اب مختلف فلاحی اداروں اور سماجی تنظیموں نے14سالہ ویروینکا کو آپریشن کے لئے تھائی لینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ جلد ہی بینکاک روانہ ہونے والی ہے۔ ویرونیکا کی ماں کا کہناہے کہ جڑواں بچوں کی پیدائش اسکے خاندان میں عام ہے۔ مگر بدقسمتی سے مالی مسائل کے سبب اب تک اس بچی کے آپریشن اور علاج پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ فلپائن چلڈرن میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر بیدا اسپینیڈا اس پورے معاملے کی دیکھ بھال کررہی ہیں اور انکا کہناہے کہ بچی آپریشن کے بعد عام بچوں کی طرح ہوجائیگی۔

شیئر: