Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی کی سالانہ ایوارڈز تقریب کراچی میں ہوگی

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سالانہ ایوارڈز کی تقریب کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایدھی فاونڈیشن کے تعاون سے ہونے والی اس تقریب میں کھلاڑیوں کی مختلف چیزیں اور آٹو گراف وغیرہ کی نیلامی ہوگی۔گزشتہ سال ورلڈ الیون کے میچوں کے دوران پی سی بی ایوارڈز کی تقریب لاہور میں ہوئی تھی۔کراچی کی اس تقریب میں سال کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، امپائروں اور آرگنائزرزکو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ سال کے دوران مختلف فارمیٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی اس تقریب میں اپنی ایک سال کی کارکردگی کے بارے میں بھی شرکاءکو آگاہ کریںگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ مسلسل دوسرے سال اس تقریب کا اہتمام کررہا ہے۔گزشتہ سال لاہور میں ہونے والی تقریب میں میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں تھی ۔

شیئر: