Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران گیس منصوبے پر پاکستان سے بات چیت کیلئے تیار

  اسلام آباد ... تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیر اعظم عمران خان سے ہفتے کو ایرانی سفیر نے ملاقات کی۔ انتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔عمران خان نے ایرانی صدر کی جانب سے تہنتی پیغام پہنچانے اور مبارکباد دینے پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے۔ ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہمارا اہم ترین ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سالمیت کے تحفظ کیلئے ایران کا کردار قابل تحسین ہے۔ پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے مابین تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ عمران خان نے ایران کا دورہ کرنے اور تاریخی مقامات کی زیارت کی خواہش بھی ظاہر کی۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے۔ ایران اس منصوبے پر پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال نہایت حساس ہے۔ ایران خطے میں امن کے لئے پاکستان کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک کی تمام راہیں کھلی ہیں۔ ایران علاقائی تعاون اور ترقی کے ایجنڈے میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ایران پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا بھی خواہاں ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کو6 ہفتوں میں12 ارب ڈالر درکار

شیئر: