Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی خواتین عرب دنیا میں سب سے زیادہ حسین

 
جدہ:تازہ ترین جائزے سے پتہ چلا ہے کہ مراکش کی خواتین عرب دنیا کی خوبصورت ترین خواتین ہیں۔ عالمی سطح پر انکا نمبر 30واں ہے۔ یہ بات امریکی ویب سائٹ ”رنکر“ کی جانب سے دنیا کی خوبصورت ترین خواتین کی بابت کئے جانے والے تازہ ترین جائزے میں سامنے آئی ہے۔ البلاد اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے ہزاروں لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔ 64ممالک کی خواتین مقابلے میں شریک ہوئیں۔ پہلے نمبر پر فن لینڈ، پھر ناروے اور تیسرے نمبر پرسویڈن کی خواتین آئیں۔ عرب ممالک میں مراکشی خواتین پہلے نمبرپر رہیں۔ دوسرا نمبر تیونس، تیسرانمبر لبنان جبکہ چوتھا الجزائر اور پانچواں مصر کے حصے میں آیا۔
 

شیئر: