Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القریات میں عازمین کے استقبا ل کےلئے اسکاﺅٹس کیمپ

القریات ..... موسم حج کے آغاز کے ساتھ ہی القریات کمشنری میں اسکاﺅٹس نے اپنا کیمپ قائم کر دیا ۔ برسی سرحد سے آنے والے ضیوف الرحمان کی خدمت کے لئے اسکاﺅٹس ہر برس کی طرح امسال بھی خدمات انجام دیں گے ۔ اس ضمن میں سرحدی علاقے القریات کمشنری کے اسکاﺅٹس نے الحدیثہ چیک پوسٹ کے ساتھ ہی اپنا کیمپ قائم کیا ہے جہاں سے بڑی تعداد میں قریبی عرب ممالک سے عازمین حج کے قافلے آتے ہیں ۔ اسکاﺅٹس کیمپ میں عازمین کی خدمت کے لئے اسکاﺅٹس کے مختلف یونٹس موجود ہوں گے ۔ اس حوالے سے یونٹ لیڈر کا کہنا تھا کہ انہو ںنے پینے کے پانی کی ٹھنڈی بوتلیں ، جوس کی بڑی تعداد وہاں پہنچا دی ہے علاوہ ازیں فریج کا بھی خصوصی بندوبست کیاہے تاکہ پانی ٹھنڈا رہے ۔ اسکاﺅٹس کے یونٹ وہاں آنے والے عازمین کو انکی بسوں میں بوتلیں اور مشروبات تقسیم کریں گے ۔

شیئر: