Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپال دوسرے ون ڈے میں ایک رن سے کامیاب

 
ایمسٹل وین: نیپال نے ہالینڈ کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی۔ یہ نیپال کی ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی دوسرے ہی میچ میں پہلی کامیابی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ہالینڈ نے پہلا ون ڈے 55رنز سے جیت لیا تھا ۔ہالینڈ کی ٹیم 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی آخری گیند پر 215 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، بریسی کی 71 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ سومپال کامی نے 61 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اورمین آف دی میچ قرار پائے۔ ایمسٹل وین میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں نیپال کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49ویں اوور کی پانچویں گیند پر 216 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ سومپال کامی 61 اور کپتان پراس 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کلاسن نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں ہالینڈ کی ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی اس کا آخری کھلاڑی جیت سے صرف چند قدم کے فاصلے پر رن آوٹ ہوگیا۔ آخری اوور کی آخری گیند پر 215 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، ویسلے بریسی کی 71 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئی، لیمی چن نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

شیئر: