Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیوروں نے برطانیہ کی اچھی اور خراب سڑکوں کی نشاندہی کردی

کمبریا .... ڈرائیوروں اوراپنی گاڑیاں چلانے والے لوگوں کی اکثریت نے ملک کی سب سے اچھی اور بری سڑک کی نشاندہی کردی ہے۔ کافی تفصیلی جائزے کے بعد ان ڈرائیوروں نے بتایا کہ ملک کی سب سے اچھی سڑک وہ ہے جو شمالی انگلینڈ میں واقع ہے اور A66کے نام سے جانی جاتی ہے جبکہ سب سے خراب سڑک کا” اعزاز“ لندن کی ایم 25کو حاصل ہوا۔ ڈرائیورو ںکا کہناتھا کہ سب سے خراب سڑک پر گاڑیو ںکی رفتار پر نظر رکھنے والے کیمروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ سڑک بھی مسطح نہیں اور جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے او رراستے خراب ہیں۔سب سے اچھی سڑک کا اعزاز حاصل کرنے والی A66نامی سڑک شمالی انگلینڈ میں ہے اور اسکی لمبائی 115میل بتائی جاتا ہے او ریہ کمبریا کے پینرتھ علاقے کو شمالی یارکشائر کے اسکاچ کارنر سے ملاتی ہے۔ راستہ بیحد خوبصورت ہے اور جگہ جگہ حفاظتی کیمرے لگے ہیں اور کئی مقامات پر ورکشاپ بھی ہیں جو کسی بھی ناگہانی یا حادثے کے لئے ڈرائیوروں کا بڑا سہارا ہیں۔

شیئر: