Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ: ضیوف الرحمن والدین کی خدمت کرکے جنت کمانے میں مصروف

مدینہ منورہ.... حج موسم کے دوران والدین کی خیر خواہی کے مناظر سال کے دیگر ایام کے مقابلے میں توجہ طلب شکل میں نظرآرہے ہیں۔ سیکڑوں نوجوان والدین کی خوشنودی کیلئے انہیں اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی حج کے لئے ارض مقدس لائے ہیں اور یہاں حج کا ایک، ایک عمل ادا کرنے میں انکے دست و بازو بنے ہوئے ہیں۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ضیوف الرحمان ان دنوں مسجد نبوی شریف کی زیارت کیلئے مدینہ منورہ پہنچے ہوئے ہیں۔ وہاں وہ اپنے والدین کو ہوٹل سے مسجد نبوی شریف وہیل چیئرپر لاتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔ اپنے ماں باپ کے آرام و راحت کا انتہائی خیال رکھنے کیلئے بے قرار نظرآ رہے ہیں۔ مقامی شہری ، مقیم غیر ملکی اور خود دنیا بھر سے آنے والے زائرین بھی اس قسم کے مناظر دیکھ کر خدمت گار اولاد کو دعائیں دے رہے ہیں۔ مدینہ منورہ محکمہ تعلیم و تربیت کے ایک ذمہ دار ابراہیم الحربی نے سعودی خبررساں ادارے کے نمائندے سے ان مناظر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی خوشنودی کیلئے انکے ساتھ حسن سلوک ، جنت میں داخلے کا ضامن بن جاتا ہے۔ اسلام نے اپنے پیرو کاروں کو والدین کی خوشنودی حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ حج اسلامی رواداری اور مسلم معاشرے میں یکجہتی و ہمدمی و ہمسازی کو اجاگر کرنے والی روشن مثالوں کا شااندار موسم ہے۔ مختلف ممالک اور عمر کے لوگ حرمین شریفین کی زیارت کیلئے مملکت پہنچے ہوئے ہیںاور ان ونوں اس قسم کے مناظر دیکھ کر ایمان کو تازگی حاصل ہورہی ہے۔

شیئر: