Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا میں جنگل میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا

لاس اینجلس....کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی شدید آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا جسکی وجہ سے بہت بڑا علاقہ جل کر راکھ ہوگیا۔ یہ تاریخ کی پانچویں بدترین آگ ہے۔سیاہ دھویں کے بادل کیلیفورنیا میں دور دورتک دیکھے جاسکتے ہیں۔کیلی فورنیا کے فاریسٹ اور فائر بریگیڈ محکموں کا کہناہے کہ آگ پر قابو پانے کی ہر کوشش ناکام ہوتی نظر آرہی ہے لیکن عملہ ہار ماننے کو تیار نہیں۔صدر ٹرمپ نے آگ کو ریاست کی تاریخ کی بڑی آفت قرار دیا ہے۔ ترجمان وائٹ ہاﺅس کا کہناہے کہ متاثرہ علاقے کے لوگوں کو عارضی رہائش اور گھروں کی مرمت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ آگ سے اب تک 7افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔
 

شیئر: