Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل کرتا ہے حرمین میں گزرنے والے لمحات تھم جائیں ، عازم حج

دعا گوہیں کہ پاک ، سعودی تعلقات ہمیشہ مستحکم رہیں ، ارض حرمین سے اہل پاکستان کو قلبی لگاو ہے ، حج انتظامات مثالی ہیں ، تاثرات
ذکاء  اللہ محسن۔ ریاض
    پاکستان کے صنعتی شہر گوجرانوالہ کے رہائشی احسن علی قمر اور انکی اہلیہ زرینہ کوثر ہیں جو پہلی بار حج کی سعادت حاصل کرنے پہنچے  ۔  ان کا کہنا  تھا کہ پاکستان میں بچوں یا عزیز رشتے داروں سے رابطہ ہوتا ہے تو وہ پوچھتے ہیں کہ کیسا لگا تو ہمارے پاس ان کو بتانے کے لئے کچھ نہیں ہوتا کیونکہ جو ہم محسوس کر رہے ہیں اسے الفاظ کے سانچے میں ڈھالنا مشکل ہے اور اپنی روزمرہ عبادات کا بتا کر چپ ہو جاتے ہیں،احسن علی قمر اور ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ وہ حج بیت اللہ کا سفر کریں مگر گھریلو مجبوری اور کاروباری مصروفیت آڑے آ جاتی گزشتہ برس بھی قرعہ اندازی میں نام نہ آنے کی وجہ سے نہ آسکے مگر اس بار اللہ نے کرم کیا اور ہم سعودی عرب پہنچ گئے ہیں،آتے ہوئے بھی احساس تھا کہ پیچھے بچے اور کاروبار کا کیا ہوگا مگر اب ایسا کوئی احساس قریب سے بھی نہیں گزر رہا اور دل کرتا ہے کہ یہ لمحات تھم جائیں اور ہم یہاں کے ہو کر رہ جائیںہم ہمیشہ  یہاں اللہ کے حضور عبادت کریں مسجد نبوی کی جدید تعمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح شاہ فہد اور شاہ عبداللہ نے مسجد نبوی کی جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کروائی اور اب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہیں  ۔مسجد نبوی کا ہر حصہ دیکھنے کے لائق ہے اور جس طرح اسلامی تعمیرات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اس سے یقینا دلی سکون میسر آتا ہے،ہم پاکستانیوں کی حرمین شریفین سے ہمیشہ ایک خاص نسبت رہی ہے اس لئے جو خدمات سعودی حکومت کر رہی ہے ان کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔حج کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حج پر روانگی سے قبل چار حج ورکشاپس میں جانے سے مفید اور اہم معلومات ملیں ۔یہاں آنے  سے قبل مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں ایام گزارنے کے حوالے سے اچھا خاصا علم ہو چکا تھا مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد جس طرح ائیرپورٹ پر اچھے انتظامات کئے گئے تھے ۔ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم اپنی تمام تر نمازیں اور نوافل مسجد نبوی میں ادا کریں اور اس کے علاوہ مسجد قباء مسجد قبلتین کے علاوہ دیگر مذہبی اور تاریخی مقامات کو دیکھ کر اور ان میں نوافل کی ادائیگی سے دلی سکون ملا ۔ دعا گو ہیں کہ  پاک ، سعودی تعلقات ہمیشہ مضبوط رہیں اور ان کی تاریخی اور مثالی دوستی ہمیشہ قائم دائم رہے اور ہم شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حکومت کیلئے بھی دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں مزید ہمت عطا فرمائے کہ وہ اسلامی ممالک کے اتحاد کے لئے کام کرتے رہیں اور تمام مسلم ممالک دنیا بھر میں بلند مقام حاصل کریں۔
مزید پڑھیں:- - - - -”کاش ملک اظہر پاکستان میں بھی کامیاب زندگی گزاریں“

شیئر: