Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی پر بینک 17 اگست سے 26 اگست تک بند

ریاض.... سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں عید الاضحی کے موقع پر بینک ، انویسٹمنٹ کمپنیاں اور انشورنس کمپنیاں 16 اگست 2018ء جمعرات کی ڈیوٹی کے بعد بند ہونگی اور 26 اگست تک چھٹی رہے گی۔ ساما نے توجہ دلائی کہ بینکوں کو مشاعر مقدسہ ، بری سرحدی چوکیوں، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر حج موسم کے دوران جمعہ اور ہفتہ سمیت اپنی شاخیں کھولنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاکہ حج ، عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ ساما نے واضح کیا کہ ترسیل زر کا سلسلہ اتوار 8 ذوالحجہ مطابق 19 اگست کو بند ہوجائے گا پھر 23 اگست کو ترسیل زر کا سلسلہ بحال کردیا جائے گا۔ ساما نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ترسیل زر کی شاخیں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مخصوص اوقات میں گھنی آبادی والے علاقوں میں کھولنے کا اہتمام رکھیں۔ 
 

شیئر: