Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرتگال کے جنگلات میں پراسرار آتشزدگی، برطانوی سیاحوں ا نخلاء

لزبن .... جنوبی پرتگال میں گزشتہ 3دن سے جنگلات میں بھڑکی ہوئی آگ تیز سے تیز تر ہوتی جارہی ہے اور پیر کوہولناک آگ کے شعلوں نے وسیع و عریض علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ الگاروے سے شرو ع ہونے والی ہولناک آگ  کے شعلے اور ان کی تپش سیاحوں کے ہوٹل کے قریب آگئی تو سب کو ہوٹل چھوڑ کر نکل جانے کیلئے کہا گیا۔ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں موجود افراد کی تعداد برطانویوں کی تھی ۔ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آگ کسی وقت بھی میکڈونلڈ مونچک ہوٹل اور اس کے آس پاس کے علاقے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے اسلئے ہوٹل بند کیا جارہا ہے اور لوگوں سے درخواست کی جارہی ہے کہ وہ ہوٹل چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔ آگ کی شدت اور وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 1150فائر فائٹرز گزشتہ 3دن سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شدید گرمی کے نتیجے میں یورپ کے کئی ممالک متاثر ہوچکے ہیں جن میں اسپین شامل ہے جبکہ کچھ ہفتے قبل برطانیہ ، اسکینڈنیویا اور یونان میں جنگلات آگ کی نذر ہوچکے ہیں۔ کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچ چکا ہے اور جنگلات جل جانے کے نتیجے میں ملک کو غذائی قلت ، جانوروںکو چارہ اور کاشتکاروںکو شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے معاشی اثرات کروڑوں ڈالر کے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -میری لینڈ کے بیوٹی اسٹور میں 3ڈاکوؤں کا وگ چرانے کیلئے ہنگامہ

شیئر: