Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین کلب والی بال چیمپیئن شپ: واپڈا کی تیسری پوزیشن

 
 
ینگون :پاکستانی کلب واپڈا نے ایشین مینز کلب والی بال چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ واپڈا نے میچ میں ویتنام کلب کو2-3 سیٹس سے شکست دی۔ میانمار میں منعقدہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کلب واپڈا اور ویتنام کلب سانیسٹ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا ۔ واپڈا نے اعصاب کی جنگ میں ویتنام کلب کو 2 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویتنام کلب نے پہلے سیٹ میں پاکستان واپڈا کو 25-19 سے ہرا کر برتری حاصل کی۔ پاکستان واپڈا نے دوسرا سیٹ 21-25سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں ویتنام کلب نے واپڈا کو16-25 سے ہرا کر ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی لیکن پاکستان واپڈا نے چوتھا سیٹ20-25 سے جیت کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان واپڈا نے حریف کلب کو16-18 سے ہرا کر 2-3 سیٹس سے کامیابی حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
 

شیئر: