Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عازمین حج کا طیارہ حادثہ سے بچ گیا

لاہور...لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔بدھ کو لاہور ایئرپورٹ پر عازمین حج کو جدہ لے جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے2057حادثے سے بال بال بچ گئی۔ طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرانے پر کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو روکا جس کے باعث طیارے کے4 ٹائر دھماکے سے پھٹ گئے۔طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے جنہیں فوری طور پر لاونج میں منتقل کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر رہا تاہم پی کے2057کے مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے جدہ بھجوایا گیا۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کی پرواز میں خرابی،نومولود سمیت مسافروں کی حالت غیر

شیئر: