Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹرگس موٹر سائیکلوں کا سالانہ میلہ، 5لاکھ بائیکرز شریک

ساؤتھ ڈکوٹا ....  دنیا کی مشہور موٹر سائیکل تیار کرنے والی کمپنی اسٹرگس جو ہارلے بائیکس بھی تیار کرتی ہے۔ ایک بار پھر اپنا سالانہ میلہ یہاں منعقد کیا جس میں  پورے امریکہ کے تقریباً5لاکھ بائیکرز نے شرکت کی اور ان سب کے پاس اسٹرگس برانڈ کی موٹر سائیکلیں تھیں جن میں سب سے نرالا اور نمایاں مقام ہارلے بائیکس کو حاصل ہے۔ الاسکا کے سابق گورنر اور نائب صدر کی امیدوار  سارہ پالن  خود بھی ایک موٹر بائیک پر سوار ہوکر اپنے شوہر کے ساتھ میلے میں پہنچیں۔ موٹر سائیکل سواروں نے ملک کو درپیش گوناگوں مسائل کو پس پشت رکھتے ہوئے میلے کو  زبردست  مقام میں تبدیل کردیا۔ میلے میں لوگوں اور موٹر بائیکس کی ریل پیل اتنی تھی کہ میلے کے دوسرے دن ہی2 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔ واضح ہو کہ سائوتھ ڈکوٹا کے اس چھوٹے شہر میں جہاں کی آبادی 7تا 8ہزار سے زیادہ نہیں صرف اس میلے کی وجہ سے 5لاکھ افراد کا شہر بن گیا۔ یہ سب اس میلے میں شرکت کیلئے آئے تھے۔ شرکاء کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر  کے بارے میں ہارلے ڈیوڈسن کے پارٹس فروخت کرنے والے  اسٹاک ایجنٹ جیمز بکالش کا کہناے کہ ذاتی طور پر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ  اچھے آدمی ہیں اور اچھا کام کررہے ہیں۔صحت اور تعلیم اور روزگار کے شعبے میں تنخواہوں کی عدم مساوات والی کیفیت بھی انکی وجہ سے بتدریج کم ہورہی ہے۔ معیشت اچھی ہورہی ہے اور لوگ بیحد پرسکون ہیں۔ ان تمام حقائق کے باوجود میلے میں انکا  تذکرہ جگہ جگہ ہورہا ہے۔  تعریفیں بھی ہورہی ہیں او راعتراض کرنے والے بھی موجود ہیں مگر میلے کی انتظامیہ ان تمام باتوں سے بے نیاز ہے۔ سارہ پالن نے اس میلے میں شرکت کسی فلاحی ادارے کیلئے عطیات جمع کرنے کی غرض سے کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔کچھ لوگ صدر ٹرمپ کی تعریف میں زمین آسمان کی قلابیں ملاتے رہے۔ اس طرح سے یہ میلہ متنازعہ صدر کی تعریف و توصیف کا ذریعہ بن گیا۔
مزید پڑھیں:- - --  -پرتگال کے جنگلات میں پراسرار آتشزدگی، برطانوی سیاحوں ا نخلاء

شیئر: