Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیئر سیرم ، زبردست ہیئر اسٹریٹننگ پراڈکٹ‎

کیا آپ ہیئر سیرم کی افادیت سے واقف ہیں ۔ کیا آپ کو اس بات کا علم ہے کہ یہ کرشمہ ساز پراڈکٹ بالوں کو نرم وملائم ، چمکدار اور سلکی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں اسٹریٹ رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ملٹی ٹاسکنگ پراڈکٹ بھی کہا جاتا ہے ۔یہ بالوں کی حفاظت کرتا ہے ۔ سیرم کی افادیت حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ بالوں کو تولیے سے قدرے خشک کرنے کے بعد چند قطرے اس وقت لگائیں جب بال نم ہوں ۔ مختلف اقسام کے اسموتھ موسچرائزر ہیئر سیرم آپ کو باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے جو بالوں کو بکھرنے سے بچاتے ہیں اور انہیں دیر تک ہموار اور چمکدار رکھنے میں مدد دیتے ہیں ۔
 

شیئر: