Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائنسدانوں نے وزن بڑھانے والے وائرس کاسراغ لگالیا

وسکانسن.... مقامی یونیورسٹی کے ڈاکٹروںاور سائنسدانو ں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چند دوسرے سائنسدانوں کیساتھ مل کر مٹاپے کا سبب بننے و الے عوامل کا سراغ لگالیا ہے او راب ایسی ویکسین تیار ہونے لگی ہیں۔ جن کی مدد سے وزن بڑھانے والے وائرس کو قابو کیا جاسکتا ہے۔ مٹاپے کو روکنے والی ویکسین کو ایڈینو وائرس 36کا کام دیا گیا ہے جو موٹے لوگوں میں صحت مند لوگوں کے مقابلے میں 4گنا زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ایسا وائرس ہے جو مٹاپے کا سبب بننے والے خلیوں کو بڑھنے ا ور پھیلنے پر اکساتا ہے اور جسم سے نکلنے یا جسم کے اندر ہی ختم ہونے سے روکتا ہے۔ اس تحقیقی رپورٹ اور ایڈینو وائرس 36کی تیاری کی اصل ذمہ داری ڈاکٹر رچرڈ ایٹکنسن کے سر ہے۔ اگر یہ چیز تجرباتی مرحلے میں کامیاب ثابت ہوکر دوا سازی کے مرحلے میں داخل ہوجائے تو دنیا کے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد فائدہ اٹھاسکیں گے کیونکہ اب تک جتنی دوائیں وزن اورمٹاپا کم کرنے کیلئے بنی ہیں انکے اثرات زیادہ نہیں ہوتے۔
 
 

شیئر: