Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتراکھنڈ میں کسی بھی سلاٹر ہاؤس کو منظوری نہیں دیں گے،راوت

دہرادون-  -- -  اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے دہرادون میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ریاست میں کسی بھی سلاٹر ہاؤس کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ راوت نے کہا کہ 2016 میں منگلور میں سلاٹر ہاؤس کی اجازت دی گئی تھی۔ ہری دوار کے ضلع مجسٹریٹ کو اسکی منسوخی کی ہدایت دیدی گئی ہے ۔ ریاست میں کسی کو بھی اس قسم کے لائسنس جاری نہیں کئے جائیں گے۔ جن کے پاس پہلے سے لائسنس ہیں، وہ بھی رد کئے جائیں گے۔راوت نے کہا کہ ریاست میں گائے کے تحفظ کے لئے دہرادون، ہریدوار اور ادھم سنگھ نگر میں خصوصی دستے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ رشی کیش میں قائم کی جانے والی سارٹیڈ سيمن لیبارٹری ملک کی پہلی ایسی لیبارٹری ہےجس کے قیام سے جانوروں کی نشوونما بہتری آئے گی ساتھ ہی مویشی کے کاروباراضافہ ہوگا۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے دور میں  کاؤ پروٹیکشن ایکٹ نافذ کیا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی کوشش ہے کہ 2021 سے پہلے ایسا بندوبست کر لیا جائے، جس سے گائيں سڑکوں پر آوارہ نہ گھومے بلکہ کسانوں کے معیار زندگی کی بہترین معاون ثابت ہو۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: ساڑھے 7 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی سپلائی کرنیوالا گرفتار

شیئر: